اہل بیت(ع) نیوز ایجسی۔ابنا۔ چھ رکنی ایرانی وفد سعودی عرب کے نئے وزیر حج کی دعوت پر رواں سال کے حج کے حوالے سے مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کیلئے آج منگل کے روز 'جدہ' روانہ ہوگا.
يہ بات اسلامي جمہوريہ ايران كے ادارہ حج اور زيارتي امور كے سربراہ 'سعيد اوحدي' نے آج ارنا كے نمائندے كيساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ سعودي وزارت حج كيجانب سے نئي تجاويز اور حكمت عملي كے ذريعے سے اور ايراني تجاويز منظور ہونے كے بعد اس سال كے حج ميں در پيش مشكلات كا ازالہ ہوجائے گا.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كے اندر سعودي ويزوں كے اجرا ايك مثبت اقدام ہے مگر ايران كيجانب سے سعودي وزارت حج كو پيش كي جانے والي 11 باقي تجاويز بھي معاہدے ميں شامل ہوني چاہئيں.
سعيد اوحدي نے كہا كہ ايراني وفد كا دورہ سعودي وزارت حج كي باضابطہ دعوت پر كيا جا رہا ہے.
انہوں نے كہا كہ اس سال حج پر ايراني زائرين كو بھيجنے كا يہ آخري موقع ہوگا اور ہم اميد كرتے ہيں كہ اس حوالے سے سعودي عرب كے رويے ميں تبديلي آئے گي.
سنئير ايراني عہديدار نے كہا كہ سعودي حكام كيساتھ حج امور پر مذاكرات كا دوسرا دور كل بروز بدھ جدہ ميں منعقد ہوگا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲